درزیوں کیساتھ بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز کے ریٹس بھی ڈبل

درزیوں کیساتھ بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز کے ریٹس بھی ڈبل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عید قریب آتے ہی درزیوں کے ساتھ ساتھ بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز بھی ایڈوانس بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کر کے معاوضوں میں دوگنااضافہ کر دیا۔۔۔

 نوجوان طبقے کو شدید مشکلات در پیش ہیں جو عید الفطر پر اپنے آپ کو نمایاں ظاہر کرنے کیلئے خاص اہتمام کرتا ہے مگر امسال مذکورہ تینوں شعبے خدمات کے نرخ اور اخراجات کے بڑھنے سے لوگوں کی پہنچ سے مزید دورہوگئے درزیوں نے کپڑے لینا بند کردیئے ہیں اور متعدد ٹیلر ماسٹرز نے اپنی دکانوں پر سلائی کیلئے کپڑوں کی بکنگ بند ہے کے بورڈز بھی آویزاں کردیئے ہیں ہئیرڈریسرزاوردرزیوں کا کہنا ہے کہ کام بہت زیادہ ہے مجبوراً ان لوگوں کے آرڈرز بک کر رہے ہیں جو ہمارے مستقل گاہک ہیں تاکہ عید کی وجہ سے بدمزگی پیدا نہ ہو ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں