بارشیں کم ، پانی کی عدم فراہمی : گندم کی فصل متاثر ، کاشتکار سراپا احتجاج

بارشیں کم ، پانی کی عدم فراہمی : گندم کی فصل متاثر ، کاشتکار سراپا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بارشوں کی کمی اور مطلوبہ نہری پانی کی عدم فراہمی کے باعث ساؤتھرن برانچ کے اطراف کے سینکڑوں دیہاتوں میں زیر کاشت گندم دھوپ پڑتے ہی متاثر ہونے لگی۔۔۔

اورپیدواری صورتحال اور محکمہ انہار افسران کی چیرہ دستیوں کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق چک نمبر 142سے چک نمبر145، 137شمالی ،160شمالی ، سے 165شمالی ، 152شمالی سے 158شمالی سمیت ملحقہ علاقوں کے کاشتکاران کے مطابق نہر وں کے اطراف زمینی پانی کڑوا ہونے کے باعث کاشتکار ٹیوب ویل بھی استعمال نہیں کر سکتے ، یہی نہیں جب سے وارہ بندی کا اختتام پذیر ہوا ہے ان کے راجباہوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو چکی ہے ، جو کہ فروری سے لے کر اب تک مکمل نہیں ہوئی،یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ محکمہ انہار کے متعلقہ افسران نے موگہ جات کی مشینوں کا سائزجان بوجھ کر چھوٹ کر یا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ واربندی کے بعدلوگ متعلقہ افسران سے رجوع کر کے موگہ جات کے مطلوبہ سائز کی تعمیر کروائیں تو ان سے رشوت لی جا سکے ، بارشوں کی کمی اور مطلوبہ نہری پانی کی عدم فراہم کے ساتھ ساتھ تیز دھوپ سے گندم ضائع ہونے کا خدشہ ہے جس سے امسال گندم کی کاشت کے اہداف کی تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے ،یہی نہیں مویشیوں کیلئے چارہ کی کاشت کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں جبکہ کاشتکاروں اور مویشی پال حضرات شدید مالی مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، نہری پانی کی مطلوبہ دستیابی کیلئے محکمہ انہار سے کئی مرتبہ رجوع کر چکے ہیں، مگر افسران سنتے ہی نہیں،بااثر کاشتکاروں کو نوازا جا رہا ہے انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں