گلی محلوں اور سٹرکوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے ،خالد گورائیہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جا نب سے صفائی ستھرائی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید مرتضیٰ کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو شہر کے صفائی پلا ن سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر کی تما م گلی محلوں اور بڑی سٹرکوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی روزانہ بنیادوں پر ما نیٹر نگ کو یقینی بنا یا جا ئے مزید برآں انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ تما م سیکٹر ز کے عملہ کی نگرانی کی جا ئے ۔