شجرکاری اور جنگلات کا عالمی دن منانے کیلئے خصوصی اجلاس

شجرکاری اور جنگلات کا عالمی دن منانے کیلئے خصوصی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، پی ایچ اے اور محکمہ جنگلات کے افسران نے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جنگلات کے عالمی دن کو بھرپور انداز میں منانے اور شجرکاری کے بارے حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے اہداف کی روشنی میں اپنے تشکیل کردہ پلان بارے آگاہ کیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ جنگلات کے عالمی دن پر آج 21مارچ کو ڈویڑن بھر میں شجرکاری کی مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی جہاں مجموعی طورپر 94 ہزار کے قریب پودے لگائے جائیں گے ۔ مزید بتایا گیاکہ محکمہ جنگلات کی جانب رواں موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ کمشنر نے تمام سرکاری ونجی اداروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شجرکاری پروگرام کی بھر پور میڈیا تشہیر کی بھی ہدا یت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ز نے عید الفطر پر سپیشل ایجوکیشن اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات میں عید گفٹ کی تقسیم بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ 24 مارچ تک تمام سپیشل بچوں میں عید گفٹ تقسیم کر دیئے جائیں گے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد ، کنزرویٹر جنگلات کے علاوہ خوشاب ، بھکر اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز وجنگلات افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں