عیدسے قبل برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کی چاندی

 عیدسے قبل برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کی چاندی

کندیاں(نمائندہ دنیا )عیدالفطر کی آمد سے قبل شہر بھر میں برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والوں کی چاندی، دوکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ سے زاد نرخ وصول کرنا معمول بنالیا۔۔۔

 شہریوں کا کمشنر سرگودھا سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر اور اسکے مضافات میں برائلر مرغی کا گوشت بیچنے والے دکانداروں نے انت مچادی کر رکھ دی ہے جہاں گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لسٹ سے ہٹ کر 100 سے 150روپے فی کلو کے حساب سے زائد ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے ساری صورتحال پر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف شہریوں کاکوی پرسان حال نہیں کندیاں کے شہریوں نے کمشنر سرگودھا سے برائلر مرغی کا گوشت سرکاری پرائس لسٹ سے زاد نرخ پر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروای کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں