ہیومک ایسڈ کی تیاری،استعمال کے بارے میں تربیتی پروگرام

 ہیومک ایسڈ کی تیاری،استعمال کے بارے میں تربیتی پروگرام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان کے وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ اور قومی زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زیر اہتمام۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کاشتکاروں میں ہیومک ایسڈ کی تیاری اور اس کا گندم میں استعمال کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام چک 13 ایس بی، سرگودھا میں منعقد ہوا اس پروگرام کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئیپروجیکٹ انچارج ڈاکٹر حمیر احمد ملک نے کہا فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے متوازن اور مربوط کھادوں کا استعمال ضروری ہے ۔ متوازن اور مربوط کھادوں سے مراد نامیاتی اور غیر نامیاتی کھادوں کا متناسب استعمال ہے ۔ جس سے نا صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ زمین کی صحت بھی بہتر بنائی جا سکتی ہے ۔ محمد اسد حمید (سائنٹفک آفیسر) نے اس موقع پر زمین کی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی مسائل کا حل بتایا اور کاشتکار بھائیوں کو ہیومک ایسڈ (نامیاتی کھاد) بنانے کا طریقہ بھی سمجھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں