میانوالی کی تینوں تحصیلوں میں چاند رات سے خصوصی صفائی آپریشن شروع

میانوالی کی تینوں تحصیلوں میں چاند رات سے خصوصی صفائی آپریشن شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کے میانوالی کی تینوں تحصیلوں میں عید الفطر پر صفائی آپریشن بارے بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور سی ای او کمپنی رانا شاہد عمران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کی تینوں تحصیلوں میں چاند رات سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کیا جائے گا جو عید کے تینوں ایام میں جاری رہے گا۔ عید تعطیلات میں عملہ صفائی فیلڈ میں موجود رہے گا۔ اسی طرح ہر تحصیل میں خصوصی سکواڈ بھی بنائے جائیں گے جو موصولہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں گے ۔ کمشنر نے پپلاں اور عیسی خیل میں صفائی آپریشن کی ست روی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او کمپنی کو کنٹریکٹرز کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے فوری بعد تمام تحصیلوں میں ورکرز ، مشینری اور درکار صفائی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔نیز معاہدہ کی خلاف وزی کرنے والے کنٹریکٹرز کی ادائیگیوں میں کٹوتی کی جائے ۔ انہوں نے کمپنی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کو صفائی پلان کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں