پاکستان ائیر فورس کے ایک ہی گروپ میں فرائض ادا کرنیوالے دوستوں کی 35سال بعد ملاقات،پرانی یادیں تازہ

 پاکستان ائیر فورس کے ایک ہی گروپ  میں فرائض ادا کرنیوالے دوستوں کی  35سال بعد ملاقات،پرانی یادیں تازہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان ائیر فورس سرگودھاکے ایک ہی گروپ میں فرائض انجام دینے والے دوستوں کی35سال بعد مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔۔۔

اس خصوصی ملاقات میں محمد سرفراز، ایاز خان لودھی، صبغت اﷲ شاہ ، امتیاز احمد، ذوالفقار علی، منیر احمد، محمد اشرف بھٹی ، محمد یونس ،محمد الطاف اور رضوان رسول شامل تھے ،ملاقات کے دوران پرانی یادیں تازہ کی گئیں،بالخصوص شرکاء نے ا ئیر فورس میں گزارے یادگار تجرباتی مشن ، سخت تربیتی مشقوں کے دوران دوستی اور ٹیم ورک کے لمحات کو یاد کیا،ان کا کہنا تھا کہ 35سال بعد فضائیہ کے پرانے دوستوں سے ملنا دل چھو لینے والا تجربہ رہا،اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں باقاعدگی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم بھی کیا ملاقات کے اختتام پر شرکاء نے پر تکلف ڈنر کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں