آڈٹ کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

 آڈٹ کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ٹھیکیدار کی شکایت پر آڈٹ کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔۔۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن عاطف شوکت نے سول جج عابد حسین کے ہمراہ ضلع کونسل کی آڈٹ پرانچ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران آڈٹ کلر ک محمد اسلم کو ایک ٹھیکیدار تفسیر حسین سے پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ، ملزم سے رشوت کی مد میں وصول کئے گئے نشان زدہ نوٹ بر آمد کر لئے گئے ۔ انٹی کرپشن پولیس نے ملزم کیخلاف رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، یہ چھاپہ مار کاروائی ٹھیکیدار تفسیر حسین کی اطلاع پر کی گئی ، ٹھیکیدار نے شکایت کی تھی کہ اس نے میونسپل کمیٹی کا لوہے کے بلاکس کا کام مکمل کیا اور بل پاس کرنے کیلئے لوکل فنڈ کے حکام نے ضلع کونسل کی آڈٹ برانچ کے ساتھ مل کر اس سے رشوت طلب کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں