جماعت اسلامی کی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروقار تقر یب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم اور امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے خصوصی شرکت کی ، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ پاکستان کو اﷲ نے فتح مبین سے نوازا ہے ، تقریب سے صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم ، امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب حافظ فداالرحمن ، جنرل سیکرٹری حافظ تنویر حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔