19سال سے کم شوگر کے ٹائپ ون مریضوں کی رجسٹریشن

میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی 19 سال سے کم شوگر کے ٹائپ ون کے مریضوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔۔۔
رجسٹریشن کے بعد تمام رجسٹرڈ مریضوں کو انسولین باقاعدگی سے ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائی جائے گی۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے اپنے افس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینیجرز کی ٹیم کو ہدا یات دیتے ہوئے مزید کہا کہ میڈم مریم نواز شریف کے اس انقلابی قدم سے شوگر کے مریضوں کو بیش بہا فائدہ ہوگا یہ رجسٹریشن تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلز ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل اور ایم سی ایچ ہاسپٹل میں قائم این سی ڈی کلینکس پر ہوگی۔ اپ میڈیکل سپریڈینٹس اس تمام عمل کی مکمل سپرویزن کریں تاکہ اس کے ثمرات متاثرہ شوگر ٹائپ ون کے مریضوں کو مکمل طور پر پہنچائے جا سکیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو بھی ڈائریکشنز دیں کہ اپ اپنی تمام فیلڈ فورس کو بھی اس سلسلے میں فعال کریں اور وہ تمام ضلع کے کونے کونے میں میڈم مریم نواز شریف کا یہ پیغام پہنچائیں اگر کسی کے گھر میں 19 سال سے کم عمر شوگر ٹائپ ون کا کوئی مریض ہے تو وہ فورا قریبی ہیلتھ فیسلٹی پر قائم NCD کلینک پر اپنی رجسٹریشن کروائے پھر اس کو ہسپتال چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔