لائیوسٹاک کے پراجیکٹس سے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لائیوسٹاک شعبہ میں فارمنگ،ڈیری فارمنگ’ پولٹری’ جانوروں کی بہتر نسل کشی’ علاج معالجہ سمیت دودھ اور۔۔
گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس کے رواں مالی سالی کے تحت مطلوبہ نتائج کا حصول دستیاب وسائل کا مناسب استعمال نہ ہونے اورافسران بالا کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی کے باعث ممکن نہیں بن سکا،بیشتر اقدامات فائلوں تک محدود اورافسران فنڈز اور دیگر وسائل کی عدم دستیابی کا رونا روتے رہے ،دوسری جانب محکمہ لائیو سٹاک پرولیپس’ منہ کھر سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلاء ہو کر آنے والے جانوروں کو بھی ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ جس سے ریجن بھر میں مویشی پال حضرات کے کروڑوں روپے کے جانوروں کو خطرات لا حق ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سرکاری وٹنری ہسپتالوں میں پرائیویٹ جیسا سلوک کیا جاتا ہے ، بھاری اخراجات اور علاج کے نام پر پیسوں کی وصولیاں ہو رہی ہیں، اسی طرح جانوروں کی بہتر نگہداشت کیلئے آگاہی نہ ہونے اور دیگر مسائل و بھاری اخراجات کی وجہ سے فارمنگ کا شعبہ تیزی سے تنزلی کی طرف جا رہا ہے حکومت کو اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔