خاتون کے زرعی رقبے پر قبضے کی کوشش،مزاحمت پر تشدد کر کے فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 143شمالی میں حد بندی کے تنازعہ پر مبشر وغیرہ نے دھاوا بول کر خاتون کاشتکار ۔۔
بخت بی بی کے زرعی رقبہ پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے ، متاثرہ خاتون کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔