سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی آڈٹ پیراز کی عدم تکمیل پر تشویش

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی آڈٹ پیراز کی عدم تکمیل پر تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا اور خوشاب کے بلدیاتی اداروں میں آڈٹ پیراز کی۔۔

 عدم تکمیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ ضلعی اکاؤنٹس کمیٹی اور ایڈہاک اکاؤنٹس کمیٹی کے آڈٹ پیرا جات مقامی افسران کی لا پرواہی کے باعث کئی ماہ سے زیر تکمیل ہیں، جنوری 2025 سے اب تک متعدد بار احکامات جاری کرنے کے باوجود عملدرآمد میں سست روی برتی جا رہی ہے ، جس پر فوری طور پر ضلعی افسران ریکارڈ کی تکمیل کیلئے متعلقہ شعبوں کو پابند کریں اور غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں