نیو سبزی منڈی ،کسانوں کی جگہ پر خوانچہ فروش بیٹھ گئے

نیو سبزی منڈی ،کسانوں کی جگہ پر خوانچہ فروش بیٹھ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نیو سبزی منڈی کے گیٹ نمبر1پر حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کیلئے۔۔۔

 جگہ مختص کی تھی، تاکہ علاقہ کے کسان اپنی سبزیاں بغیر اضافی اخراجات کے یہاں آکر فروخت کر سکیں، معلوم ہوا ہے کہ اس جگہ پر مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت کسانوں کیلئے مختص اس احاطہ پر پھڑیوں/خوانچہ فروشوں کو بٹھا کر غیر قانونی طور پر وصولیاں شروع کررکھی ہیں، احتجاج اورمنع کرنیوالے کاشتکاروں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ کسی بھی اعلی آفیسر کے دوروں کے موقع پر انہیں خوانچہ فروشو ں کو کسان ظاہر کر کے آنکھوں میں دھول جھونکی جا تی ہے ،اور اس سے کسانو ں کا استحصال بھی کیا جا رہا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ احتجاج بھی نہیں کر سکتے کیونکہ منڈی میں داخلہ مکمل بندہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں