میانوالی میں سڑکوں کی فنائل سے دھلائی ،عرق گلاب کا چھڑکاؤ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔
کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے تپتی دھوپ میں کام کر کے جانوروں کی آلائشوں کو نہ صرف بروقت ٹھکانے لگایا بلکہ تمام سڑکوں کی فنائل سے دھلائی کی اور عرق گلاب سے چھڑکاؤ کرکے پورے شہر کو صاف ستھرا بنا دیا جس پر تمام عملہ صفائی خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر جانفشانی سے کام کرنے والے ہر ورکر کیلئے 10 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا عیدالاضحی کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، کنٹرول روم اور ضلعی انتظامیہ نے باہمی کوارڈی نیشن سے صفائی آپریشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا۔انھوں نے عیدالاضحی کے موقع پر مثبت رپورٹنگ پر میڈیا کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سید مرتضی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحی کے موقع پر 2 ہزار سے زائد عملہ صفائی نے خدمات سر انجام دیں، 64 آگاہی کیمپس لگائے گئے ، 91 ہزار شاپر شہریوں میں تقسیم کیئے گئے جبک 7600 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان نے شہر بھر میں صفائی کے بہتریں انتظامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی کاؤشوں کو خصوصی طور پر سراہا جبکہ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے کاؤشیں برؤے کار لانے پر ڈپٹی کمشنر کی تعریف کی۔