بہن اور بہنوئی کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،ساتھی فرار

 بہن اور بہنوئی کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک،ساتھی فرار

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دامن مہاڑ کے گاوں ڈھوکڑی کے قریب پولیس مقابلہ میں بہن اور بہنوئی کو غیرت کے نام پر۔۔۔

 قتل کرنے والا جبی کا رہائشی عنصر محبوب سنگین واردات کے 24گھنٹے بعد مارا گیا ، پولیس کو اطلاع ملی تھی کی ملزم عنصر محبوب ڈھوکڑی سے ملحقہ پہاڑیوں میں موجود ہے پولیس اس کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی کہ پہاڑی علاقہ مہیلیاں روڈ پر عنصر محبوب اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،پولیس نے مزید نفری طلب کر کے جوابی کارروائی کی اور کراس فائرنگ کے دوران عنصر محبوب اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، اس کے دونوں ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے ، واضح رہے کہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے عنصر محبوب نے ایک یوم قبل پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں شہزاد ٹاؤن جوہرآباد میں اپنی حقیقی بہن نسرین اور بہنوئی احسن اعوان کو قتل کیا تھا ،مقابلہ کے بعد فرار ہونے والے اشتہاری ملزم محمدرمضان مالٹااوراسکے نامعلوم ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں