اشتہاری ملزمان فرار،پناہ دینے کے الزام میں 2ساتھی گرفتار

  اشتہاری ملزمان فرار،پناہ دینے  کے الزام میں 2ساتھی گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ستیانہ روڈ پر پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان رفیق اور نعیم کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کی تو وہ دونوں ملزمان پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ،تاہم پولیس نے اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں ان کے 2 ساتھیوں عمر امین اور شاہد نصیر کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں