ملک میں دو طرح کے قانون نافذ،ایک امیروں اور دوسرا غریبوں کیلئے :عامر محمود چیمہ

ملک میں دو طرح کے قانون  نافذ،ایک امیروں اور دوسرا  غریبوں کیلئے :عامر محمود چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر جماعت اسلامی عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں۔۔

دو طرح کے قانون نافذ ہیں ایک امیروں کیلئے اور ایک غریبوں کیلئے جب تک قانون کی بالا دستی نہیں ہوگی اشرافیہ اسی طرح غریبوں پر ظلم ڈھاتے رہیں گے اس وقت پاکستان کے عوام کو سب سے بڑا مسئلہ دو وقت کی روٹی کا حصول ہے جس پر اشرافیہ توجہ دینے کیلئے تیار نہیں پاکستان میں جو بھی اپوزیشن میں ہوتا ہے اسے عوام یاد آجاتے ہیں جونہی وہ اقتدامیں جاتا ہے تو عوام کو بھول جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں