4150ٹن آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کی گئیں،ڈی سی بھکر

 4150ٹن آلائشیں ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کی گئیں،ڈی سی بھکر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے عیدالاضحیٰ پر\'\'ستھرا پنجاب\'\'صفائی مہم کے کامیاب انعقاد۔۔۔

 پر ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں خصوصی میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھکر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بناتے ہوئے 4150ٹن آلائشیں بروقت کولیکٹ کرکے ڈمپنگ سائیٹس پر منتقل کیں ضلعی انتظامیہ کی خصوصی کاوش کی بدولت آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے ، جراثیم کش اسپرے ،ویسٹ کولیکشن اور شہری شکایات کے فوری حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بھکر کے تمام تحصیلوں، یونین کونسلز اور دیہی و شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 1400سینٹری ورکرز نے صفائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹری ورکر ہمارے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے اس گرم ترین موسم میں کامل ایمانداری کیساتھ اپنی زمہ داریاں ادا کیں انکے لئے اعزازئیہ بھی مقرر کیا گیا ہے ،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ سینٹری ورکرز کے واجب الادا بقایاجات ماہ جون تک کلئیر کردیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں