نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا۔۔
پولیس نے کاوروائی کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث ملزم اکبر خان کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ برآمد کر لیا، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔