خالد جاویدگورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

 خالد جاویدگورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ۔۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر، ایمر جنسی،برن یو نٹ، سی سی یو سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈیوٹی روسٹر، صفا ئی ستھرائی کے نظام کا معائنہ کیا او رطبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ انہوں نے ہسپتال میں مو جود ایک شہری کی ٹھنڈے پا نی کے کولر کی خرابی کی شکایت پر پر ایم ایس کو ہدایت کی کہ الیکٹرک واٹر کولر زکو فوری مر مت کر ایا جا ئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی اولڈ بلڈنگز میں ڈائلاسسز وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب لوگوں کو علا ج معالجہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی جس کے ثمرات عام آدمی کو ملنے چاہیں۔انھوں ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات سمیت، علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں