جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کا اہم اجلاس ،لائحہ عمل طے

احمدپورسیال (نمائندہ دنیا )جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کا ایک اہم اجلاس شاہ میر خان ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تحریک کے قائدین و عہدیداران نے بھر پور شرکت کی جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ ، علی معاویہ انصاری ، چودھری تنویر ، میڈم آسیہ، زید افضل، اعجاز شیخ ، مولانا عبدالعلیم حقانی، صحافی ریاض شاہد، غلام شبیر ،چودھری عامر و دیگر نے بھی خطاب کیا اورمستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر لیا گیا۔ شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جھنگ کو ڈویژن بنانا کوئی سیاسی ضرورت نہیں بلکہ عوام کی حقیقی ضرورت ہے ، ضلع جھنگ کی ماضی کی بیشتر سیاسی قیادتوں نے اس کو ڈویژن بنانے میں بے حسی کامظاہرہ کیا جو ناقابل قبول ہے ۔ اب جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا اور بھرپور عوامی تائید سے ریلیاں منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ حکام بالا سے ملاقاتیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں جو سڑکیں تعمیر اور مرمت کی جارہی ہیں ان میں وسیع پیمانے پر بد عنوانی ہو رہی ہے ، انجینئرز کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب فی الفور اس طرف توجہ کرے ۔