اوور لوڈنگ،زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھامحمد سعید نے اوور لوڈ رکشوں اور۔۔۔
ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اوور چارجنگ ،اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں اوور لوڈ رکشوں کے خلاف کارروائی کی۔جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر بس اڈوں اور ویگن اڈوں ہر چیکنگ بھی کی۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کم عمر رکشہ چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں ٹر یفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ شہر میں تجاوزات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کے خاتمے کے لیے بھی دیگر محکموں کی معاونت سے بہتری لائی جائے گی۔فاطمہ جناح روڈ، سیٹلایٹ ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، 49ٹیل، خوشاب روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو سرکاری طور پر جاری کرائے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اوور لوڈنگ بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔