ایئر کنڈیشن گیس سے دھماکا میں زخمی سابقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرچل بسیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز پھلروان اور گورنمنٹ سکول نور کالونی سرگودھا تہمینہ بشیرموت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئیں۔۔۔
عید کی تعطیلات کے دوران گھر میں ایئر کنڈیشن گیس سے کمرے میں بلاسٹ سے ان کا معصوم بیٹا موقع پر دم توڑ گیا تھاجبکہ وہ شدید زخمی ہو گئیں،متوفیہ کو مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔