اشتہاریوں سمیت 14ملزم گرفتار کر لئے گئے

اشتہاریوں سمیت 14ملزم  گرفتار کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اشتہاری مجرمان فہد،ریاض، حامد،آکاش کو،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے بلال، امجد،تھانہ سلانوالی پولیس نے رمضان اور تھانہ ساجد شہید پولیس نے اشتہاری مجرم شہادت کو گرفتار کر لیا۔۔۔

 ٹارگٹڈ افینڈرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے علی،تھانہ میانی پولیس نے سنی،تھانہ ساہیوال پولیس نے ارسلان، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے سلطان، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے ممتاز اور تھانہ ساجد شہید پولیس نے غلام عباس کو بھی گرفتارکر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں