غیرت کے نام پر ایک اور نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ضلع خوشاب میں غیرت کے نام پر ایک اور نوجوان کو موت کی نیند سلا دیا گیا ، قتل کی یہ ورادت دامن مہاڑ کے قصبہ کٹھہ سگھرال میں ہوئی۔۔۔
جہاں طفیل ،رضوان نعیم اور ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے رانا محمد وقاص کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ، مقتول فریق کی جوابی فائرنگ سے محمدطفیل بھی شدید زخمی ہو گیا مقتول وقاص کی نعش اور مضروب محمدطفیل کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے رانا طفیل کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا گیا ہے ، کٹھہ سگھرال پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد فریقین کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔