بینک انتظامیہ نے سادہ لوح دیہاتی کو 59لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا ) بینک انتظامیہ نے سادہ لوح دیہاتی کو 59لاکھ کا ٹیکہ لگا دیا ،تفصیلات کے مطابق سردار بخش منگلا نے بنک فاروقہ برانچ میں اکائونٹ کھلوا رکھا تھا۔۔۔
گذشتہ ماہ انکے اکاونٹ سے بینک انتظامیہ نے مبینہ طور پر 59لاکھ روپے خاتون کو ٹرانسفر کر د ئیے ، متاثرین نے ڈیروں پر جا کر اپنی رقم حاصل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جس پر گذشتہ روز متاثرین نے بنک کے باہر احتجاج کیا ۔اور بنک کے خلاف نعرے بازی کی اس سلسلہ میں سردار بخش نے پولیس تھانہ ترکھانوالا میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست بھی دے رکھی ہے ۔