جہانزیب اعوان کا تعلیمی بورڈ کے زیر تعمیر بلاک اور ایگری ماڈل منصوبوں کا تفصیلی دورہ

جہانزیب اعوان کا تعلیمی بورڈ  کے زیر تعمیر بلاک اور ایگری  ماڈل منصوبوں کا تفصیلی دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے نئے زیر تعمیر بلاک اور ایگری ماڈل منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

 کمشنر نے تعلیمی بورڈ کے نئے بلاک کی تعمیر کا جائزہ لیا، جہاں انہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ امانت علی نے منصوبے کی موجودہ صورتحال، تکمیل کی متوقع مدت، بجٹ کی تفصیلات اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ بلاک جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا، جس میں امتحانی سیکشن، ڈیجیٹل ریکارڈ روم، کانفرنس ہال، اور عملے کے لیے بہتر دفاتر شامل ہوں گے  ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں