پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ،اہل محلہ کی مداخلت پر ملزم فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گنجان آبادی جوہر کالونی میں پلاٹ کے تنازعہ پر لیاقت وغیرہ نے مخالف محمد ظہور کے پلاٹ پر مبینہ طور پر۔۔۔
زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور املاک کو نقصان پہنچایا تاہم اہل محلہ کے جمع ہونے اور مداخلت پر ملزمان فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔