کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نیوٹریشن آفیسر جاں بحق

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نیوٹریشن آفیسر جاں بحق

شاہ پور( نمائندہ دنیا )عزیز بھٹی ٹاؤن ڈی مارٹ کے سامنے سرگودھا خوشاب شاہ پورروڈ پر تیز رفتار کار کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں محمد عثمان ڈوگر موقع پر جاں بحق، محمدظہیرمعمولی زخمی ہوگیا، جاں بحق محمد عثمان ڈوگر بنیادی مرکز عاقل شاہ تحصیل شاہ پور میں نیوٹریشن آفیسر تھا اور اپنی ڈیوٹی پر جارھا تھا زخمی محمد زہیر کو موقع پر فرسٹ ایڈ دے دی گئی، اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں