شدید گرمی اور آلودگی ،گیسٹرو،ڈائیریا کے مریض بڑھ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شدید گرمی کے دوران شہر میں آبی اور ماحولیاتی آلودگی کی خطرناک صورتحال گیسٹرو اور ڈائریا کے مریض بچوں کی تعداد میں اضافہ کا موجب بن رہی ہے۔۔۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس موسم میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے گیسٹرواور ڈائریا کی وباء پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے دوسری طرف سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناسب سے سہولیات کی عدم فراہمی سے لواحقین بھی بے حال ہو کر رہ گئے ہیں،جبکہ مریضوں کا کوئی پرسان حال ہی نہیں،اورپرائیویٹ کلینک بھی گیسٹرواور ڈائریا کے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور عطائی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔