بجٹ بنانے والے زمینی حقائق سے بالکل بے خبر ہیں ،ملک عرفان حیدر

بجٹ بنانے والے زمینی حقائق سے  بالکل بے خبر ہیں ،ملک عرفان حیدر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار ملک عرفان حیدر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 بجٹ بنانے والے زمینی حقائق سے بالکل بے خبر ہیں وہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر بجٹ تیار کرتے ہیں انہیں کیا پتہ کہ ایک چھوٹا دکاندار کس طرح اپنا گزر بسر کررہا ہے مختلف محکمے پہلے ہی کئی قسم کے ٹیکس ان چھوٹے دکانداروں سے وصول کررہے ہیں رہی سہی کسر ٹیکس عائد کرکے پوری کی جارہی ہے حکومت کی جانب سے چھوٹے دکانداروں پر فکس ٹیکس غریب کو زندہ در گو کرنے کے مترادف ہے ایک غریب دکاندار اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے محلہ میں کھوکھا لگا کر بیٹھا ہے تو اس پر ٹیکس ظلم کے مترادف ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں