ڈی پی او کی برسی پر شہید عامر اعجاز کے گھر آمد،فاتحہ خوانی

شاہپور صدر (نامہ نگار )ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف شہید عامر اعجاز کی برسی کے موقع پر عامراعجاز کے گھر آمد ،انہوں نے شہید کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا مانگی۔
ڈی پی او سرگودھا نے شہید کانسٹیبل عامر اعجاز کو اسکی بہادری اور قربانی پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں محکمہ پولیس کیلئے مشعل راہ ہیں، عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ شہداء پولیس کی فیملیز میرے گھر کے فرد کی حیثیت رکھتے ہیں اور انتہائی محترم ہیں۔انہوں نے شہید کی فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت کیلئے میں اور پولیس ڈپارٹمنٹ ہمہ وقت حاضر ہے ۔ عامر اعجاز کی فیملی نے بھی ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔ڈی پی او سرگودھا نے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند د ستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی ۔