ڈینگی وائرس کی صورتحال اور تدارک کیلئے جائزہ اجلاس

ڈینگی وائرس کی صورتحال اور تدارک کیلئے جائزہ اجلاس

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحال اور اس کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت اہم اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے ضلع خوشاب میں ڈینگی وائرس کی صورتحا ل اور متاثرہ مریضوں کے اعدادو شمار پر مبنی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈینگی سے بچائو کے لیے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے محکمہ صحت کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محکمہ صحت میں ڈینگی اور دیگر شعبہ جات کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ پنجاب کی عوام کو ہسپتالوں میں ایمر جنسی فری میڈیسن، فری ٹیسٹ، فری آپریشن اور تمام ضلعی ہسپتالوں میں 80%میڈیسن فری مہیا کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں