اسرائیل کی جارحیت پوری امت مسلمہ کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے ، آصف جیلانی کچھیلا

 اسرائیل کی جارحیت پوری امت  مسلمہ کے خلاف اعلانِ جنگ کے  مترادف ہے ، آصف جیلانی کچھیلا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رہنما انصاف لائرز فورم آصف جیلانی کچھیلا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کھلی جارحیت نہ صرف ایران کے خلاف ہے۔۔۔

 بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت، خودمختاری اور سلامتی کے خلاف اعلانِ جنگ کے مترادف ہے اسرائیل جو مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی میں ملوث ہے ، آج ایک اور آزاد اسلامی ملک پر حملہ آور ہو کر اپنے مکروہ عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے ۔ یہ حقیقت دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کا زوال قریب آ چکا ہے اور ان شاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب ظالم اور جابر قوتیں صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گی۔ایران کو اس جارحیت کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اس کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے ۔ ایران کا دفاع درحقیقت امت مسلمہ کا دفاع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں