صرف مسلم لیگ(ن) ہی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے ،شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین شازیہ بانو نے کہا عوام جا نتے ہیں کہ۔۔۔
صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے ،اور یہ سب انتہائی کم وقت میں مسلم لیگ کی حکومت نے اب بھی ثابت کر دیا ہے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) بر سراقتدار آئی ہمیشہ عوام دوست پالیسیاں اپنائیں، تاریخ گواہ ہے کہ میرے قائد میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش ہی نہیں کی بلکہ عملی طور پر ایسا کر کے بھی دکھایا۔