کانسٹیبل اصغر حیات کی برسی ، ڈی پی او کی شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہید کانسٹیبل اصغر حیات کی برسی کے موقع پر ڈی پی او نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔۔۔
اور شہید کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیااور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی جبکہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں اور انکی تکریم ہم پر لازم ہے پولیس شہداء کے ورثاء کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔