ڈی پی او میانوالی کا محرم الحرام پرجلوس کے روٹ کادورہ

ڈی پی او میانوالی کا محرم الحرام پرجلوس کے روٹ کادورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی نے محرم الحرام پر سٹی ایریا میں برآمد ہونے والا مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران کو مناسب ہدایات جاری کیں۔۔۔

تفصیلات کے مطابق روٹ وزٹ کے دوران ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ جلوس کے دوران راستوں پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں،ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کامران ظہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر،خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا، جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے گی اور روٹس میں آنے والے گھروں کی چھتوں پر پولیس سنائپر تعینات کیے جائیں گے ،اس کے علاؤہ ٹریفک کے بلا تعطل بہاؤ کیلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس ہائے کے روٹس کی چیکنگ بذریعہ ٹیکنیکل آلات کروائی جائے گی۔ مزید ڈسٹرکٹ انتظامیہ بھی پولیس کیساتھ ملکر ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں