الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کے تحت 14افراد میں دس لاکھ تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام میں ضلع کے 14افراد میں دس لاکھ کی رقم تقسیم کی گئی۔۔۔
جس کا مقصد بے روزگار مرد و خواتین کوبا عزت روزگار کی فراہمی ہے ۔ذرائع کے مطابق الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کے لئے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی قیم جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر فاروق نے ضلع کے 14 افراد میں دس لاکھ کی رقم تقسیم کی۔اس موقع پر صدر الخدمت میاں اظہار الحق،ڈاکٹر ارشد شاہد، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد سلیم آور دیگر نے کہا کہ اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کا مقصد بے روزگار مرد و خواتین کوبا عزت روزگار کی فراہمی ہے ۔