عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی بند کرائے ،جے یو آئی رہنما

عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی بند کرائے ،جے یو آئی رہنما

ملتان (کرائم رپورٹر) جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکرٹری نور خان ہانس۔۔

 ،سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی بند کرائے اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہ،ے خطے میں قیام امن کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اسی لیے اقوام متحدہ، او ائی سی اور عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ کو روکنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر خواجہ عبدالمالک، خواجہ زاہد حبیب،محمد جاوید کالرو،قاری محمد یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی،مفتی حبیب اللہ بلال،مولانا اظہر کشمیری،قاری عبدالرؤف سمیت دیگربھی موجود تھے ۔مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف یکجا ہو جائیں جو بالخصوص امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں لیکن جیت حق کی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں