نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کا چیک اپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں دل کے مریضوں کا آزمائشی بنیادوں پر۔۔
چیک اپ شروع کر دیا گیا ہے ۔ پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فروکہ کی ہدایت پروفیسر ڈاکٹر فدا شیخ نے اپنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے جدید مشینری کی مدد سے مریضوں کا معائنہ کیا۔چیک اپ کے دوران جدید ایکو مشینوں کی مدد سے مریضوں کی ایکوگرافی، کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی گئی۔ اس عمل کے دوران مشینری کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ ادارے کی باضابطہ آغاز سے قبل تمام سہولیات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا سکے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا میں یہ جدید ترین کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے ، جہاں دل کے امراض کے علاج کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ادارے کی او پی ڈی ستمبر میں باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گی۔