کابینہ کمیٹی کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ ،بلاک 7 کی امام بارگاہ میں منتظمین سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور بلاک 7 کی امام بارگاہ میں منتظمین اور اہل تشیع کمیونٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جلوس و مجالس کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عشرہ محرم کے تمام انتظامات قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہیں ،ملک صہیب احمد بھرتھ نے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اتحاد بین المسلمین کو محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ جلوس و مجالس کے منتظمین نے کابینہ کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔