90سینٹری ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ دفتر میں احتجاج

 90سینٹری ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ دفتر میں احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودہا کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کی نگرانی میں کام کرنے والے 90سینٹری ورکرز نے۔۔۔

 تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ دفتر میں زبردست احتجاج کیا ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار بلاجواز غیر حاضری لگا کر تنخواہوں میں سے کٹوتی کرا رہا ہے 20جون گزر گیا ہے لیکن تاحال ماہ مئی کی ہمیں تنخواہیں نہ مل سکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے باوجود دس ہزار فی ورکر نہیں مل سکے ہیں ٹھیکیدار ڈیوٹی میں معمولی تاخیر ہونے پر غیر حاضری لگادی جاتی ہے اس موقعہ پر زبر دست نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیا کہ اگر چندروز تک تنخواہ نہ ملی تو کمشنر دفتر دھرنا اور احتجاج کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں