ممکنہ سیلاب، ریسکیو1122کی زیر نگرانی مو ک ایکسرسائز

ممکنہ سیلاب، ریسکیو1122کی  زیر نگرانی مو ک ایکسرسائز

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )دریائے جہلم میں طغیانی کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما کیلئے پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122کی زیر نگرانی ایک جامعہ مو ک ایکسرسائز کی گئی ۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ، چیف آفیسر ضلع کونسل ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب، ایکسین اریگیشن اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران ن بھی موجود تھے ، متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے اور انکی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں