فیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں ، تشدد، کام سے روکنے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں فیسکو اہلکار روٹین کی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزم کی جانب سے فیسکو اہلکاروں کو قابو کرلیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔