نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ، املاک کو نقصان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے چاوہ میں گزشتہ نصف شب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے محمد نواز نامی شخص کے گھر پر آ کر فائرنگ کی۔۔۔
، جس سے املاک کو نقصان پہنچا جبکہ اہل خانہ نے چھپ کر جانیں بچائیں، ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تعداد تین بتائی جاتی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔