کمشنر سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مریضوں سے ملاقات

سرگودھا ، جوہرآباد(سٹاف رپورٹر، نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودھا ملک جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا۔۔
اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی فراہمی، طبی عملے کی حاضری، صفائی و ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سرگودھا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ صحت مند ماحول میں بہترین علاج حاصل کر سکیں۔انہوں نے مریضوں کے لیے انتظار گاہوں، واش رومز اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے براہ راست فیڈ بیک بھی لیا اور مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔