قوم دولت لوٹ کر محل تعمیر کرنے والے سیاستدانوں کا احتساب کرے ،رائے منیر احمد کھرل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ رائے منیر احمد کھرل نے کہا ہے کہ۔۔۔
سیاستدانوں کے قول و فعل میں تضاد پوری قوم نے دیکھ لیا 12روپے پٹرول مہنگا ہونے پر شور ڈالنے والے موجودہ حکمران پٹر ول مہنگا کرنے کے فوائد قوم کو گنوا رہے ہیں یہ دوہرا معیار عوام دیکھ رہے ہیں ان کا ہر سیاسی جماعت سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے سیاسی اور اپنے مفادات کی خاطر یہ لوگ کس حد تک جاسکتے ہیں اس کا اندازہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے لگایا جاسکتا ہے قوم کو بھی چاہیئے کہ وہ ایسی سیاسی جماعتوں کی بجائے اپنے اتحاد کو مضبوط کرے۔