تحصیل ہسپتالوں میں دیگر ادویات کیساتھ انسولین بھی نایاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلع کے تحصیل ہسپتالوں میں دیگر ادویات کی طر ح انسولین بھی ناپید ہو کر رہ گئی ہے۔۔۔
اس حوالے سے گزشتہ روز سرویلنس رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے سٹور میں شوگر کے مریضوں کو مفت فراہمی کیلئے انسولین موجود ہونے کے باوجود متعلقہ ملازمین مریضو ں کو انسولین نہیں دے رہے ،اور مختلف بہانے بنا کر لواحقین کو ٹالنا معمول بنا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں باہر سے مہنگے داموں انسولین خرید کا استعمال کرنا پڑ رہی ہے ، صرف سفارشی افراد کو محدود مقدار میں انسولین فراہم کی جاتی ہے یا مبینہ طور پر فروخت کر دی جاتی ہے ،رپورٹ میں اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔